اترپردیش: ویڈیوز کے ذریعہ ایک کروڑ روپے کمانے والے مسلم یوٹیوبر کے گھر پر دھاوا
یوپی کے بریلی میں رہنے والا تسلیم شیئر مارکیٹ سے متعلق ویڈیوز بناتا ہے اور اپنی آمدنی پر انکم ٹیکس بھی ادا کرتا ہے۔ تسلیم کے بھائی فیروز نے یہ دعویٰ کیا ہے۔

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے اتر پردیش میں ایک یوٹیوبر کے گھر پر چھاپے کے دوران 24 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی۔
حکام نے بتایا کہ یوٹیوبر تسلیم کئی برسوں سے ایک یوٹیوب چینل چلا رہا تھا اور اس نے اس چینل کے ذریعہ تقریباً 1 کروڑ روپے کمائے۔ تسلیم پر غیر قانونی طریقوں سے پیسے کمانے کا الزام لگایا گیا ہے تاہم تسلیم کے ارکان خاندان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
یوپی کے بریلی میں رہنے والا تسلیم شیئر مارکیٹ سے متعلق ویڈیوز بناتا ہے اور اپنی آمدنی پر انکم ٹیکس بھی ادا کرتا ہے۔ تسلیم کے بھائی فیروز نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ فیروز نے مزید بتایا کہ ان کا بھائی یوٹیوب اکاؤنٹ ‘ٹریڈنگ ہب 3.0’ چلاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ پہلے ہی یوٹیوب کے ذریعہ 1.2 کروڑ روپے کی آمدنی پر 4 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کر چکے ہیں۔
فیروز نے کہا کہ ہم کوئی غلط کام نہیں کرتے۔ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلاتے ہیں، جس سے ہمیں اچھی آمدنی ہوتی ہے، یہ سچ ہے، یہ دھاوا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
تسلیم کی والدہ کا بھی دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کو غلط طریقے سے پھنسایا جا رہا ہے۔