حیدرآباد

مندر میں درشن سے واپسی کے دوران کارالٹ گئی۔انفوسس ملازمہ ہلاک اوردیگر سات زخمی

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تیزرفتاری کے سبب کار چلانے والے نے اسٹیرنگ پرسے توازن کھودیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے پداعنبرپیٹ کی آوٹررنگ روڈ پرپیش آئے سڑک حادثہ میں انفوسس کمپنی کی ایک ملازمہ ہلاک ہوگئی جبکہ اسی کمپنی کے 7ملازمین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
مساجد کی رونق باجماعت نماز سے، ایمان کی حفاظت اسی میں ہے: مفتی صابر پاشاہ

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کارالٹ گئی۔یہ افراد مندر میں درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ کل شب یہ حادثہ پیش آیا۔

مہلوک لڑکی کی شناخت سومیا ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہاتھا۔حادثہ میں کار کو شدیدنقصان پہنچا۔