شمالی بھارت

بھگوان شیو کے خلاف ریمارکس، کانگریس رکن اسمبلی پر کیس درج (ویڈیو)

پولیس نے کانگریس رکن اسمبلی حلقہ شیوپور (مدھیہ پردیش) بابو جنڈیل کے خلاف ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا معاملہ درج کیا ہے۔

اندور (پی ٹی آئی) پولیس نے کانگریس رکن اسمبلی حلقہ شیوپور (مدھیہ پردیش) بابو جنڈیل کے خلاف ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا معاملہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

ان پر بھگوان شیو کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کا الزام ہے۔ جمعہ کی رات ایف آئی آر‘ وشوا ہندو پریشد لیگل سل مالوہ پرانت (اندور۔ اُجین ڈیویژن) کے کنوینر اور وکیل انیل نائیڈو کی شکایت پر درج ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس(ڈی سی پی) ہنس راج سنگھ نے بتایا کہ بابو جنڈیل کے خلاف شیوپور میں ایف آئی آر پہلے ہی درج ہوچکی تھی۔ اندور والی ایف آئی آر کو اس سے جوڑدیا جائے گا۔

سوشل میڈیا ویڈیو اور نیوم رپورٹ کے حوالہ سے انیل نائیڈو نے کہا کہ رکن اسمبلی نے بھگوان شیو کو برا بھلا کہا جس سے کروڑہا ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

جمعرات کے دن شیوپور میں کیس درج ہونے کے بعد رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ شیوبھکت ہیں۔ متنازعہ ویڈیو‘ ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر زیرگشت لایا گیا تاکہ ان کی امیج خراب ہو۔