شمال مشرق

دلیر مہندی اور سدھو‘ جیل کی ایک ہی کوٹھری میں قید

دلیرمہندی کو بیرک نمبر10 میں رکھاگیا ہے جہاں سدھو پہلے سے موجود ہیں۔ دلیرمہندی کو 2003 کے ہیومن ٹریفکنگ کیس میں 2 سال کی جیل ہوئی ہے۔

چندی گڑھ: پنجابی گلوردلیرمہندی اور کانگریس قائد نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کی پٹیالہ سنٹرل جیل میں ایک ہی کوٹھری میں رکھاگیا ہے۔ اس جیل میں بند ایک اور ہائی پروفائیل سیاستداں‘شرومنی اکالی دل قائد بکرم چن سنگھ مجیٹھیاں ہیں جو رکن پارلیمنٹ سکھبیر بادل کے برادرنسبتی ہیں۔

 دلیرمہندی کو بیرک نمبر10 میں رکھاگیا ہے جہاں سدھو پہلے سے موجود ہیں۔ دلیرمہندی کو 2003 کے ہیومن ٹریفکنگ کیس میں 2 سال کی جیل ہوئی ہے۔ 2018ء میں سنائی گئی اس سزا کو پٹیالہ ضلع جیل نے جمعرات کے دن برقرار رکھا۔