بین الاقوامی

اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک گروپ نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور حملوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں میں اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق تعاون کے ادارے کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے۔ امدادی سامان کے ٹرک غزہ کے جنوبی علاقے میں پہنچ چکے ہیں تاہم غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں امداد پہنچنے نہیں دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
سعودی عرب،ڈونباس کی انسانی مدد کے لیے تیار
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے شمالی علاقہ میں لاکھوں افراد کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ امدادی سامان بروقت نہ پہنچنے سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

اسرائیل نےکئی روز سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور امدادی سامان جس میں کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں بھی شامل ہیں محصور افراد تک پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا۔

اقوام متحدہ کے ایک گروپ نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور حملوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں میں اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔