شمالی بھارت

مودی مخالف ریمارکس، لالوپرساد یادو کے خلاف کیس درج

پٹنہ پولیس نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے خلاف پیر کے دن کیس درج کرلیا۔ ایک دن قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم ہندو نہیں ہیں۔

پٹنہ: پٹنہ پولیس نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے خلاف پیر کے دن کیس درج کرلیا۔ ایک دن قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم ہندو نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی

شکایت بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے ریاستی ترجمان کرشن سنگھ عرف کلو نے اتوار کی رات پٹنہ کے گاندھی میدان پولیس اسٹیشن میں درج کرائی جسے پیر کے دن قبول کرلیا گیا۔

گاندھی میدان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سیتارام کمار نے کہا کہ ہم نے لالو پرساد یادو کے خلاف کیس درج کرلیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ لالو پرساد یادو نے اتوار کے دن گاندھی میدان میں جن وشواس ریالی کے دوران کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی اِن دنوں گھرانہ شاہی کو نشانہ تنقید بنارہے ہیں۔

میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ لاولد کیوں ہیں‘ وہ بچے والوں پر تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ فیملی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور آپ کی کوئی فیملی نہیں ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنی ماں کے گزرجانے کے بعد داڑھی کیوں نہیں منڈھوائی؟۔ وہ ہندو نہیں ہیں۔

ہندوؤں میں جب ماں یا باپ گزرجائیں تو ہندو ریتی رواج کے مطابق سر اور داڑھی منڈھوانا پڑتا ہے۔ لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ مودی ملک میں نفرت پھیلارہے ہیں۔ کلو نے کہا کہ آر جے ڈی کی جن وشواس ریالی میں لالو پرساد یادو نے وزیراعظم مودی کے تعلق سے نامناسب ریمارکس کئے۔

انہوں نے کہا کہ مودی ہندو نہیں ہیں۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ مودی نے اپنی ماں کے گزرجانے کے بعد داڑھی نہیں منڈھوائی۔ لالو یادو نے رام مندر پر بھی تبصرہ کیا اور ملک کے 135 کروڑ عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اسی لئے میں نے ان کے خلاف گاندھی میدان پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔