مذہب

فارم کی مرُغیا ں اور انڈے

آج کل مرُ غیوں کے فارموں میں مُر غوںیعنیـ ـ نر سے اختلاط کے بغیر مرغیاں انڈا دیتی ہیں،اوراُن انڈ وںسے پھر بچے پیدا ہوتے ہیں ،تو کیا اُس بچہ اور انڈے کو کھانا حلال ہے؟

سوال:- آج کل مرُ غیوں کے فارموں میں مُر غوںیعنیـ ـ نر سے اختلاط کے بغیر مرغیاں انڈا دیتی ہیں،اوراُن انڈ وںسے پھر بچے پیدا ہوتے ہیں ،تو کیا اُس بچہ اور انڈے کو کھانا حلال ہے؟ (عبدالغنی، کھمم)

متعلقہ خبریں
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

جواب:- مرغی اوراس کے انڈے کا حلال ہونا حدیث سے ثابت ہے،(ہندیہ: ۵؍۳۰۸) اور اس پر امت کا اجماع اور اتفاق ہے، (ترمذی، حدیث نمبر: ۱۸۲۶)

اس میں کوئی تفریق نہیں کہ نر کے اختلاط کے بعد انڈے ہوئے ہوں ، یا اس کے بغیر، اگر تنہا مرغی سے بھی انڈا حاصل ہو تو ظاہر ہے کہ یہ انڈا مرغی کا جزو ہے،

پھر اس انڈے سے بچہ ہو تو وہ بچہ بھی اس مرغی کا جزو قرار پایا، اور جب مرغی خود پاک اور حلال ہے تو اس سے حاصل ہونے والے اجزاء سوائے پیشاب،پائخانہ اور خون کے وہ بھی پاک ہونگے؛

اس لئے جیسے فطری نظام کے تحت ہونے والے انڈے اور بچے حلال ہیں، اسی طرح یہ بھی حلال ہیں۔