حیدرآباد
ٹرینڈنگ

اسداویسی کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ، سدرشن چانل کے نیوز ایڈیٹر واینکر سریش کے خلاف کیس درج

حسینی علم کے رہنے والے سوشل میڈیا ایڈمنسٹریٹر محمد عرفان خان کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس نے ایم سریش چواہنکے کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات 469,505(2) کے تحت کیس درج کرلیا ہے جس کا نمبر 929/2024 ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی سائبرکرائم نے سدرشن چیانل کے نیوز ایڈیٹرواینکر سریش چواہنکے کے خلاف کیس درج کرلیاہے ان پر صدر مجلس وایم پی بیرسٹر اسدالدین اویسی کے پوسٹ کیساتھ چھیڑچھاڑ کرکے اسے پیش کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

حسینی علم کے رہنے والے سوشل میڈیا ایڈمنسٹریٹر محمد عرفان خان کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس نے ایم سریش چواہنکے کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات 469,505(2) کے تحت کیس درج کرلیا ہے جس کا نمبر 929/2024 ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اینکر وینوزایڈیٹر سدرشن چینل سریش‘ ایک مخصوص فرقہ کے خلاف زہر افشانی کیلئے مشہورہیں۔ سٹی سائبرکرائم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔