تلنگانہ

تلنگانہ: نرسنگ کالج میں فوڈ پوائزننگ کا واقعہ، 16 طالبات متاثر

تمام متاثرہ طالبات کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ طبی حکام کے مطابق طالبات کی حالت مستحکم ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے سرکاری نرسنگ کالج میں فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، کالج سے تعلق رکھنے والی 16 طالبات اس کا شکار ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا


تمام متاثرہ طالبات کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ طبی حکام کے مطابق طالبات کی حالت مستحکم ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔


انتظامیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ کیا تھی۔ ابتدائی شبہ کھانے میں کسی زہریلے مادے کی موجودگی پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔


واقعہ کے بعد کالج میں احتیاطی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں ۔