شمالی بھارت

اگر اتنی ہی مخالفت ہے تو کانگریس کو اپنے جھنڈے سے بھگوا رنگ ہٹا دینا چاہئے: چیف منسٹر مدھیہ پردیش

ڈاکٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس اور بائیں بازو کی سوچ پر شرم اور ہنسی دونوں آرہی ہیں۔ اب کانگریس کو بھگوا رنگ پر اعتراض ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے دوردرشن کے نئے لوگو کی کانگریس کی مخالفت پر پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر کانگریس کو بھگوا رنگ پر اتنا ہی اعتراض ہے تو پارٹی اپنے پرچم سے بھگوا رنگ ہٹائے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

ڈاکٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس اور بائیں بازو کی سوچ پر شرم اور ہنسی دونوں آرہی ہیں۔ اب کانگریس کو بھگوا رنگ پر اعتراض ہے۔ بائیں بازو اور حزب اختلاف کی جماعتیں یہ نہیں سمجھتی ہیں کہ زعفرانی رنگ ہماری قربانی اور ترک کرنے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھگوا رنگ کی اتنی مخالفت ہو رہی ہے، کانگریس کو اپنے جھنڈے سے بھگوا رنگ ہٹا کر دکھانا چاہیے۔ وہ پوری سناتن ثقافت، ہندو ثقافت کی توہین کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر یادو نے کہا کہ امید ہے کہ کانگریس اس کے لیے معافی مانگے گی۔ دوردرشن کے لوگو نے سفید کی جگہ نارنگی رنگ لے لیا ہے، یہ قربانی کی علامت ہے۔

a3w
a3w