حیدرآباد

مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں امیت شاہ کے خلاف کیس درج

حیدرآبادسٹی مغل پورہ پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘مرکزی وزیر سیاحت وصدرریاستی بی جے پی کشن ریڈی‘ بی جے پی امیدوار حلقہ لوک سبھا حیدرآبادمادھوی لتا‘رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کے علاوہ ومن راؤ(اسٹیج آرگنائزر) کے خلاف ایک کیس درج کرلیاہے۔

حیدرآباد: حیدرآبادسٹی مغل پورہ پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘مرکزی وزیر سیاحت وصدرریاستی بی جے پی کشن ریڈی‘ بی جے پی امیدوار حلقہ لوک سبھا حیدرآبادمادھوی لتا‘رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کے علاوہ ومن راؤ(اسٹیج آرگنائزر) کے خلاف ایک کیس درج کرلیاہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار

شاہ کے بشمول دیگر قائدین کے خلاف حالیہ انتخابی ریالی میں بچوں کی خدمات حاصل کرنے کا الزام ہے جو انتخابی رہنمایانہ خطوط کے یکسر خلاف ہے۔

کانگریس قائد جی نرنجن نے ریاستی الیکشن کمیشن کوای میل کے ذریعہ شکایت درج کرائی ہے جس میں نرنجن نے دعویٰ کیا کہ یکم مئی کوشہر کے لال دروازہ علاقہ میں امیت شاہ کی ریالی میں بچے‘بھگوا جھنڈے تھامے ہوئے اورغبارے چھوڑتے ہوئے دکھائی دیئے اور ان بچوں نے امیت شاہ کے ساتھ ڈائس (شہ نشین)بھی شیئرکیا۔

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انتخابی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ قواعدکی رو سے انتخابی مہم میں بچوں کوشریک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

مغل پورہ پولیس کوشکایت درج کرنے کی ہدایت دی گئی جس پر پولیس نے احکام کی عدم تعمیل پرآئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت امیت شاہ اور دوسروں کے خلاف کیس درج کرلیاہے۔