قومی
جم کے قریب گوشت کے ٹکڑے برآمد
متھرا میں برسانہ روڈ پر ایک جم کے پیچھے خالی پلاٹ میں جھاڑیوں میں گوشت کے ٹکڑے بکھرے پائے گئے۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متھرا (یوپی) (پی ٹی آئی) متھرا میں برسانہ روڈ پر ایک جم کے پیچھے خالی پلاٹ میں جھاڑیوں میں گوشت کے ٹکڑے بکھرے پائے گئے۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گائے کا گوشت ہے۔ گوشت کے ٹکڑوں کو جانچ کے لئے فارنسک لیاب بھیج دیا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شلوک کمار نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم جانکاری ملی ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔