دہلی ہائی کورٹ میں ریونت ریڈی کی عرضی خارج
تاہم الیکشن کمیشن نے ریونت ریڈی کے اعتراض پرغورکئے بغیر بی آرایس کے قیام کومنظوری دے دی ہے جس پر وہ کمیشن کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔
حیدرآباد: دہلی ہائی کورٹ نے بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) کے قیام کے خلاف صدرٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی کی جانب سے داخل کردہ عرضی کوخارج کردیا اور ریونت ریڈی کو عدالت میں مزید ایک درخواست داخل کرنے کی اجازت دی ہے۔
ٹی آرایس کو بی آرایس میں تبدیل کرنے کی اجازت سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست داخل کرنے کے خلاف ریونت ریڈی کی درخواست پرآج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت مقرر تھی۔
ریڈی کا اعتراض تھا ٹی آرایس نے بنگاروکولی کے نام پر کروڑہاروپیہ فنڈجمع کیا ہے۔یہ معاملہ محکمہ انکم ٹیکس میں زیرالتواء ہے۔
چنانچہ مذکورہ تحقیقات کے مکمل ہونے سے پہلے ٹی آرایس کوبی آرایس سے موسوم کرنے پراعتراض کیا گیا۔
کیونکہ الیکشن کمیشن نے 6 دسمبر سے قبل بی آرایس سے متعلق اعتراضات داخل کرنے کی مہلت دی تھی جس پرریونت ریڈی نے الیکشن کمیشن کے مطابق اپنا اعتراض درج کروایا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن نے ریونت ریڈی کے اعتراض پرغورکئے بغیر بی آرایس کے قیام کومنظوری دے دی ہے جس پر وہ کمیشن کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔