حیدرآبادجرائم و حادثات

5کروڑ کا غبن، آئی آر ڈی اے آئی کے ملازم کے خلاف کیس درج

انشورنس اینڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کے ایک اسسٹنٹ منیجر کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ان پر اتھاریٹی سے5کروڑ کی رقم منتقل کرنے کا الزام ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) انشورنس اینڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کے ایک اسسٹنٹ منیجر کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ان پر اتھاریٹی سے5کروڑ کی رقم منتقل کرنے کا الزام ہے۔

اسسٹنٹ منیجر نے مبینہ طور پر دو سال کے دوران آئی آر ڈی اے آئی کے ذریعہ مختلف اداروں کو ادائیگیوں کی جعلی رسائد پیش کرتے ہوئے یہ رقم، اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے مختلف بینک اکاونٹس میں منتقل کئے۔

پولیس نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔ یہ جرم اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ادارہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ انہیں کوئی رقم وصول نہیں ہوئی۔

سائبر آباد پولیس کے اکنامک آفینس ونگ نے ایک ہفتہ قبل شکایت کے اندراج کے بعد کیس درج کیا تھا۔ کیس درج کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔