شمالی بھارت

نتیش کمار نے کے سی آر کی ریالی میں شرکت نہیں کی

کے سی آر نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن اتحاد کے لئے تلنگانہ میں آج بڑی ریالی کی جس میں اروند کجریوال‘ اکھلیش یادو اور بایاں بازو جماعتوں کے بڑے قائدین نے شرکت کی۔ نتیش کمار نے کہا آپ کا اس پر کیا کہنا ہے اور مسکرادیئے۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے چہارشنبہ کے دن یہ سوال ٹال دیا کہ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ(کے سی آر) کی ریالی میں شرکت کیوں نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع

 کے سی آر نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن اتحاد کے لئے تلنگانہ میں آج بڑی ریالی کی جس میں اروند کجریوال‘ اکھلیش یادو اور بایاں بازو جماعتوں کے بڑے قائدین نے شرکت کی۔ نتیش کمار نے کہا آپ کا اس پر کیا کہنا ہے اور مسکرادیئے۔

بہار کے وزیر فینانس وجئے کمار چودھری نے کہا کہ ہم جب یہاں ہیں تو آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ساری اپوزیشن جماعتیں تلنگانہ ریالی میں گئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہوں گا کہ ہر کوئی کوشش کررہا ہے اور دیانتدارانہ کوششیں ہوں تو 2024 میں بی جے پی برسراقتدار نہیں آئے گی۔

 قبل ازیں نتیش کمار نے کہا تھا کہ سمادھان یاترا کے بعد وہ بہار ودھان سبھا کے بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد ملک میں اپوزیشن اتحاد کے لئے جائیں گے۔ کے سی آر نے ستمبر 2022 میں بہار کادورہ کیا تھا لیکن انہوں نے واضح جواب نہیں دیا تھا کہ اپوزیشن کا امیدوار ِ وزارت ِ عظمیٰ کون ہوگا۔

 جنتادل یو اور آر جے ڈی قائدین 2024کے لوک سبھا الیکشن کے لئے نتیش کمار کو امیدوار ِ وزارت ِ عظمیٰ کے طورپر ابھاررہے ہیں۔ اُس وقت کے سی آر سے کئی بار پوچھا گیا تھا لیکن انہوں نے واضح جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن قائدین مل بیٹھیں گے اور طئے کریں گے کہ اپوزیشن کا امیدوار ِ وزارت ِ عظمیٰ کون ہو۔

a3w
a3w