آندھراپردیشسوشیل میڈیا

دواخانہ میں داخلہ سے انکار ، خاتون نے سڑک پر ہی بچہ کو دیا جنم (ویڈیو وائرل)

یہ واقعہ تروپتی میٹرنٹی ہاسپٹل کے روبرو ٹمپل ٹاؤن میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دواخانہ کے اسٹاف نے خاتون کو شریک کرنے سے انکا کردیا جس کی وجہ سے خاتون دواخانہ کے باہر سڑک پر بے بی کو جنم دینے پر مجبور ہوگئی۔

تروپتی: ایک خاتون نے سرکاری دواخانہ کے قریب سڑک پر بچہ کو جنم دیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے تروتپی ٹاؤن میں آج پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاسپٹل اسٹاف نے خاتون کو شریک کرنے سے انکار کردیا۔

 یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دکھایا جارہا ہے کہ حاملہ خاتون کی ایک شخص مدد کررہا ہے جب کہ 2 خواتین بیڈ شیڈ پکڑے کھڑے ہوئے ہیں تاکہ خاتون کو پردہ کیا جاسکے۔

 یہ واقعہ تروپتی میٹرنٹی ہاسپٹل کے روبرو ٹمپل ٹاؤن میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دواخانہ کے اسٹاف نے خاتون کو شریک کرنے سے انکا کردیا جس کی وجہ سے خاتون دواخانہ کے باہر سڑک پر بے بی کو جنم دینے پر مجبور ہوگئی۔

انہوں نے خاتون کو بتایا کہ چونکہ کوئی ساتھ نہیں ہے، اِس لئے دواخانہ میں شریک نہیں کیا جاسکا۔ بعض راہگیروں نے خاتون کی اُس وقت مدد کی جب کہ وہ درد زہ میں مبتلا ہوگئی تھی۔ ایک شخص جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ ابتدائی طبی مرکز کا کارکن ہے، ڈیلیوری میں خاتون کی مدد کی ہے۔

مقامی افراد کے احتجاج کے بعد ہاسپٹل اسٹاف نے خاتون اور بے بی کو دواخانہ میں آنے کی اجازت دی۔ سینئر عہدیدارو ں نے کہا کہ اِس سلسلہ میں تحقیقات کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 عہدیداروں نے وضاحت کی ہے کہ ایک حاملہ خاتون کو شریک نہ کرنے سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے۔ اگر خاتون کے ساتھ کوئی شخص نہ ہو تو بھی اُسے شریک کیا جانا چاہیے۔