دہلی

’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

سی پی آئی ایم نے جمعہ کے دن مطالبہ کیا کہ محرم جلوسوں کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف درج کیسس واپس لئے جائیں۔

نئی دہلی: سی پی آئی ایم نے جمعہ کے دن مطالبہ کیا کہ محرم جلوسوں کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف درج کیسس واپس لئے جائیں۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

اس نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ فلسطین کے ساتھ کھل کر اظہارِ یگانگت کرے۔

بایاں بازو جماعت نے نئی دہلی میں جاری بیان میں کہا کہ فلسطینی پرچم لہرانے پر حراست میں لئے گئے یا گرفتار کردہ افراد کو رہا کردینا چاہئے۔

پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ایسے کیسس زیادہ تر ان ریاستوں میں درج ہوئے ہیں، جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔

پارٹی نے کہا کہ جموں و کشمیر، بہار، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں یو اے پی اے اور بی این ایس کے تحت کیسس بی جے پی اور بی ایچ پی قائدین کی شکایت پر درج ہوئے۔

بی جے پی حکومت ریاست ِ فلسطین کی تائید کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن یہ کیسس اس کا اصل چہرا بے نقاب کردیتے ہیں۔ بایاں بازو جماعت نے کیسس واپس لینے اور زیرحراست یا گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔