تلنگانہ
تلنگانہ میں کسانوں کے لیے ’’رَعیتو بھروسہ‘‘ کے تحت رقم کی منتقلی کا آغاز
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کل ’’رَعیتو نستَم‘‘ پروگرام میں اعلان کیا تھا کہ آئندہ 9 دنوں کے اندر ریاست بھر کے تمام کسانوں کو تقریباً 9000 کروڑ روپے رَعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت منتقل کیے جائیں گے۔
حیدرآباد: ریاستی حکومت کی جانب سے ’’رَعیتو بھروسہ‘‘ اسکیم کے تحت تمام کسانوں کے بینک کھاتوں میں مالی امداد جمع کرنے کے اعلان کے پس منظر میں ریاستی وزیر زراعت ناگیشور راؤ نے بتایا کہ پہلے دن دو ایکڑ اراضی رکھنے والے کسانوں کے کھاتوں میں فی ایکڑ 6000 روپے جمع کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کل ’’رَعیتو نستَم‘‘ پروگرام میں اعلان کیا تھا کہ آئندہ 9 دنوں کے اندر ریاست بھر کے تمام کسانوں کو تقریباً 9000 کروڑ روپے رَعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت منتقل کیے جائیں گے۔
انہوں نے اس اقدام کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔ ریاست میں زیرِ کاشت 1.49 کروڑ ایکڑ سے زائد اراضی کے لیے یہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔