دہلی
تہاڑ جیل میں کویتا سے پوچھا تاچھ کرنے سی بی آئی کو اجازت
دہلی شراب پالیسی اسکام سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے 15مارچ کو کے کویتا کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے سی بی آئی کی ایک عرضی پر یہ احکام جاری کئے۔
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز سی بی آئی کو دہلی شراب پالیسی اسکام کیس میں گرفتار بی آر ایس قائدکے کویتا سے تہاڑ جیل میں پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
دہلی شراب پالیسی اسکام سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے 15مارچ کو کے کویتا کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے سی بی آئی کی ایک عرضی پر یہ احکام جاری کئے۔
سی بی آئی نے عدالت سے خواہش کی تھی کہ انہیں کے کویتا سے پوچھ تاچھ کی اجازت دی جائے۔ جس پر ای ڈی کی خصوصی عدالت کی جج کا ویری یاویجا نے مرکزی ایجنسی کو بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا سے پوچھ تاچھ کی اجازت دے دی ہے۔