دہلی

سی بی آئی‘سعودی عرب سے قتل کے مجرم کو ملک لے آئی

سی بی آئی‘ آپریشن ترشول کے تحت 33بھگوڑے مجرموں کو جو ملک سے فرار ہوگئے تھے پکڑ کر لے آئی۔ آپریشن ترشول 2022 کے وسط میں شروع ہوا تھا۔ گذشتہ برس سی بی آئی 27بھگوڑوں کو بیرونی ممالک سے واپس لانے میں کامیاب رہی تھی۔

نئی دہلی۔12مارچ(آئی اے این ایس) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آپریشن ’ترشول‘ کے تحت محمد حنیف مکٹ کو سعودی عرب سے ڈپورٹ کرایا جو اغوا اور قتل کیس میں مبینہ ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

 ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ حنیف کو انٹرپول کی مدد سے سعودی عرب سے ڈپورٹ کرایاگیا۔ مکٹ نے 2006 میں کریم نامی شخص کا اغوا وقتل کیاتھا۔ ارتکاب جرم کے بعد وہ سعودی عرب فرار ہوگیاتھا۔ سی بی آئی نے اس کے خلاف ریڈکارنرنوٹس جاری کردیاتھا۔

 سی بی آئی‘ آپریشن ترشول کے تحت 33بھگوڑے مجرموں کو جو ملک سے فرار ہوگئے تھے پکڑ کر لے آئی۔ آپریشن ترشول 2022 کے وسط میں شروع ہوا تھا۔ گذشتہ برس سی بی آئی 27بھگوڑوں کو بیرونی ممالک سے واپس لانے میں کامیاب رہی تھی۔

 جاریہ سال وہ 7بھگوڑے مجرموں کو ملک لے آئی۔ گذشتہ ہفتہ پرچند سنگھ گل کو جو 45ہزار کروڑ کے چٹ فنڈ اسکام میں ملوث تھا فیجی سے ہندوستان لے آئی تھی۔