حیدرآباد

ضبط شدہ منشیات مکان میں رکھنے پر سب انسپکٹر گرفتار

ان افراد کے مکانات کی تلاشی کے دوران اسے منشیات ملی جو اس نے اپنے پاس رکھ لی۔ضبط شدہ مال کے بارے میں اعلی عہدیداروں کے سامنے انکشاف کے برخلاف اس نے مال کو اپنے مکان میں رکھ لیا۔

حیدرآباد: ضبط شدہ منشیات مکان میں رکھنے پر سائبرکرائم کے سب انسپکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔راجندر نامی یہ سب انسپکٹر سائبرکرائم کیس کے سلسلہ میں حال ہی میں مہاراشٹرا گیا تھا جس نے بعض افراد کو پکڑا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

ان افراد کے مکانات کی تلاشی کے دوران اسے منشیات ملی جو اس نے اپنے پاس رکھ لی۔ضبط شدہ مال کے بارے میں اعلی عہدیداروں کے سامنے انکشاف کے برخلاف اس نے مال کو اپنے مکان میں رکھ لیا۔اس معاملہ کے بارے میں پتہ چلنے پر جانچ کے احکام دیئے گئے اور سب انسپکٹر کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا جو اس واقعہ کے بعد سے مفرور تھا۔

اس کو گذشتہ روز پکڑا گیا اور رائے درگم پولیس نے اس کے مکان سے منشیات ضبط کرلئے۔اس سب انسپکٹر کو ریمانڈ کردیاگیا۔قبل ازیں اے سی بی نے رشوت معاملہ میں اس سب انسپکٹر کو پکڑاتھا۔

a3w
a3w