حیدرآباد

سی بی ایس ای دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز

امتحانی مراکز کے باہر صبح سے ہی طلبہ اور ان کے والدین کا ہجوم دیکھا گیا۔ اساتذہ اور والدین کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسکولس انتظامیہ نے امتحانات کو شفاف اور پرامن طریقہ سے منعقد کرنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مختلف اسکولوں میں منگل سے سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز ہوا۔

متعلقہ خبریں
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی
نمائش کلب میں زندہ دلان حیدرآباد کی محفلِ لطیفہ گوئی، “خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں” کا پیغام عام
مسجد نمرہ میں مدرسہ اسلامیہ عثمان اعظم العلوم کا باوقار جلسۂ دستاربندی و عطائے اسناد

امتحانات کے پہلے دن طلبہ کی بڑی تعداد مراکز پر پہنچی جہاں بورڈ کی سخت ہدایات کے مطابق انتظامات کئے گئے تھے۔


امتحانی مراکز کے باہر صبح سے ہی طلبہ اور ان کے والدین کا ہجوم دیکھا گیا۔ اساتذہ اور والدین کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسکولس انتظامیہ نے امتحانات کو شفاف اور پرامن طریقہ سے منعقد کرنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی تھی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ امتحانات آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہیں گے۔

امتحانات کے پہلے دن امتحانی مراکز پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ ایک طرف جہاں ماحول میں تھوڑی سنجیدگی اور تناؤ تھا، وہیں دوسری طرف طلبہ اپنے سال بھر کی محنت پر پراعتماد نظر آئے۔ مراکز کے باہر والدین اپنے بچوں کو آخری لمحہ کی نصیحتیں دیتے اور ان کی ہمت بڑھاتے نظر آئے۔