تلنگانہ
حکومت، پیپر لیک معاملہ کی ذمہ داری قبول کرے:ای راجندر
تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے کہا ہے کہ ریاست میں سنسنی پھیلانے والے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ لیک کے معاملہ کی ذمہ داری حکومت قبول کرے۔
حیدرآباد : تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے کہا ہے کہ ریاست میں سنسنی پھیلانے والے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ لیک کے معاملہ کی ذمہ داری حکومت قبول کرے۔
انہوں نے کہاکہ عوام 30 لاکھ بیروزگاروں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والی حکومت کو مناسب سبق سکھائیں گے۔
ای راجندر نے نلگنڈہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کی کوتاہیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والوں کے خلاف غیر ضمانتی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر بھروسہ کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ نہ صرف ریاست بلکہ ملک میں کہیں بھی ان پر بھروسہ نہیں کیا جائے گا۔