لڑکیوں کے تحفظ کے لیے تمام اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں : پرتاپ اڈساد
وہ اسمبلی کے مانسون اجلاس کے 14ویں دن گزشتہ روز اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے خصوصاً طالبات کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ممبئی: مہاراشٹر کے رکن اسمبلی پرتاپ اَڈساد نے ریاست بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وہ اسمبلی کے مانسون اجلاس کے 14ویں دن گزشتہ روز اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے خصوصاً طالبات کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اُنہوں نے یاد دلایا کہ ریاستی حکومت نے 21 اگست 2024 کو تمام اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو لازمی قرار دیا تھا، اس کے باوجود کئی تعلیمی ادارے اب تک اس پر عملدرآمد سے گریز کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا،’’حکومت کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے اور ریاست کے تمام اسکولوں میں اس ہدایت پر سختی سے عمل کرانا چاہیے۔ لڑکیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔‘‘
مسٹر پرتاپ اَڈساد نے مزید کہا کہ اسکول کی حدود میں ناخوشگوار واقعات کو روکنے اور طلبہ کے لیے ایک محفوظ تعلیمی ماحول قائم کرنے کے لیے سی سی ٹی وی نگرانی نہایت ضروری ہے۔