حیدرآباد

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کا جشن۔حیدرآباد میں کرکٹ کے مداحوں پر لاٹھی چارج

اس واقعہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، خاص طور پر تلنگانہ بی جے پی نے عام شہریوں پر طاقت کے استعمال پر سوال اٹھایا۔

حیدرآباد: دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کی جیت کے بعد حیدرآباد کے دلسکھ نگر علاقہ میں کرکٹ کے پرجوش شائقین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، نعرے بازی کی اور پٹاخے جلائے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

شائقین کی اچانک بڑی تعداد میں آمد کے باعث ٹریفک میں شدید رکاوٹ پیدا ہوگئی، جس پر مقامی پولیس نے مداخلت کی۔

جب ابتدائی کوششوں کے باوجود ہجوم منتشر نہ ہوا تو پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا، جس سے موقع پر افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب دوڑنے لگے۔

اس واقعہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، خاص طور پر تلنگانہ بی جے پی نے عام شہریوں پر طاقت کے استعمال پر سوال اٹھایا۔

پارٹی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ”کیا کانگریس کی حکومت والے ریاستوں میں یہی پالیسی نافذ ہے؟ ملک کے عوام اپنی ٹیم کی جیت کا جشن کہاں منائیں؟” پولیس حکام نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو اور بس اسٹیشنس کے قریب ہجوم جمع ہونے سے مسافروں کو پریشانی ہو رہی تھی، جس کے باعث نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے کارروائی کرنا ضروری ہوگیا۔

دلسکھ نگر میں لاٹھی چارج کا واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے، جہاں لوگ پولیس کے اس اقدام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔