حیدرآباد

جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری

چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کیا اور یوم آزادی کی تقاریب کے لیے کیے جارہے انتظامات کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد : چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کیا اور یوم آزادی کی تقاریب کے لیے کیے جارہے انتظامات کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب
کاروان ساہو میں یوم آزادی تقریب، رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ترنگا لہرایا

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مناسب اور نقائص سے پاک انتظامات کریں۔ یوم آزادی کی تقاریب کے دوران اہم توجہ ثقافتی دستوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہوگی، جو اپنے روایتی لباس زیب تن کرکے ریاست کے متنوع ثقافتی ورثہ کی عکاسی کریں گے۔

ثقافت کے ڈائریکٹر ہری کرشنا کے مطابق، گسادی، کومو کویا، لمباڈی، ڈپلو، اوگو ڈولو، کولاتم، بونالو کولاتم، بھنڈلا جمیڈیکل، چنڈو یکشا گانم، کراسامو، کچی پوڈی، بھرت ناٹیم جیسے مختلف ایک ہزار سے زائد فنکار شرکت کریں گے اور یوم آزادی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

یوم آزادی پروگرام میں مختلف اسکولس کے طلبہ کو لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ جگایا جا سکے۔چیف سکریٹری نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ مناسب بندو بست،سیکیوریٹی اور ٹریفک کے انتظامات کریں تاکہ عوام کو تکلیف سے بچا جا سکے۔

تمام لائن ڈپارٹمنٹس سے کہا گیا کہ وہ اس تقریب کو شاندار طریقہ سے منعقد کرنے کے لیے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔

a3w
a3w