تلنگانہ

مرکز نے بے روزگاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے: بنڈی سنجے

تلنگانہ بی جے پی کے لیڈرو کریم نگر لوک سبھا کے امیدوار بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے عوام اور بے روزگاروں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے لیڈرو کریم نگر لوک سبھا کے امیدوار بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے عوام اور بے روزگاروں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

انہوں نے کریم نگر میں منعقدہ انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے کہا کہ وہ مشکل حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے فنڈز لا کر ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کریم نگر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بی جے پی کی کامیابی ضروری ہے۔

انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ مودی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے۔

a3w
a3w