شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں بھیانک سڑک حادثہ، 14 افراد ہلاک

پولس ذرائع کے مطابق شاہ پورہ تھانہ علاقہ کے بڈجھر گاؤں میں کل دیر رات پک اپ گاڑی کھائی میں الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو شاہ پورہ اور ڈنڈوری کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈنڈوری: مدھیہ پردیش میں ضلع ڈنڈوری کے بڈجھر گاؤں کے نزدیک ایک پک اپ گاڑی الٹنے سے 14 لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 20 زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع کے مطابق شاہ پورہ تھانہ علاقہ کے بڈجھر گاؤں میں کل دیر رات پک اپ گاڑی کھائی میں الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو شاہ پورہ اور ڈنڈوری کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ نزدیکی گاؤں کے باشندے ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد پک اپ گاڑی میں واپس آ رہے تھے۔ راستے میں گھاٹ سیکشن میں دیر رات ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی اورالٹ گئی۔ حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اس میں تقریباً 34 افراد سوار تھے۔

a3w
a3w