حیدرآباد

مرکزملازمتیں برخواست کررہی ہے، تلنگانہ ملازمتیں فراہم کررہی ہے: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملازمتوں کو تباہ کررہی ہے۔ وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملازمتوں کو برخواست کرتی ہے تو دوسری طرف ریاستی بی آرایس حکومت ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔انہوں نے ظہیر آباد میں 97 کروڑ روپئے کی لاگت کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ بی جے پی ڈبل انجن والی حکومت نہیں بلکہ ٹرابل انجن(مشکل)والی حکومت ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ تلنگانہ حکومت کی طرح فلاحی اسکیمات کیا پڑوسی ریاست میں ہیں؟انہوں نے کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملازمتوں کو تباہ کررہی ہے۔ وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میڈیکل سیٹوں کے معاملہ میں ملک میں سرفہرست مقام پر پہنچ گیا ہے اور ریاست میں ایم بی بی ایس نشستوں کے کٹ آف مارکس میں زبردست کمی آئی ہے۔ وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ آبادی کی بنیاد پر تلنگانہ ایم بی بی ایس نشستوں میں آگے ہے اور پی جی نشستوں میں تلنگانہ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔