ایشیاء

نواز شریف کے فرزند پر قابل اعتراض ریمارکس

عمران خان جن پر گولیاں چلانے کی وجہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کی تائید میں کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیاجارہاہے۔ اور نواز شریف‘شہباز شریف اور حسین نواز‘ حسن نواز کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

لندن /اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایک حامی نے ایک بلڈنگ کی دیوار پر پینٹ کا چھڑکاؤکیا جہاں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے فرزند حسین کا دفتر ہے۔

برطانیہ کے قانون کے مطابق یہ ایک مجرمانہ عمل سمجھاجاتاہے۔ پیر کی شام کو پاکستان تحریک انصاف کے صدر نشین عمران خان کے ایک برطانوی حامی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اس کو اسٹین ہوپ ہاوز کی احاطہ کی دیوار کے سامنے کھڑا ہوا دیکھاجاسکتاہے جس میں وہ دیوار پر ایک متنازعہ ریمارک (تم عمران خان کو قتل نہیں کرسکتے‘ چور)لکھا۔

70 سالہ عمران خان جن پر گولیاں چلانے کی وجہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کی تائید میں کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیاجارہاہے۔ اور نواز شریف‘شہباز شریف اور حسین نواز‘ حسن نواز کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ان کی کامیاب طریقہ سے سرجری کرنے کے بعد یہاں کی ایک رہائش گاہ کو منتقل کردیاگیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف اس طرح کے ریمارکس دیوار پر لکھے جانے کے بعد کئی افراد نے اس کا مشاہدہ کیا۔

عمران خان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف پر بارہا الزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ وہ ان تین افراد میں شامل ہیں جس نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے‘شہباز شریف نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔

بعض افراد میں دیوار پر قابل اعتراض الفاظ لکھے جانے کی تائید کی ہے جبکہ دوسروں نے کہا کہ اس طرح کا عمل برطانیہ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں شمار کیاجاتاہے۔ اس لیے اس کے خلاف کاروائی کے امکانات کو مسترد نہیں کیاجاسکتا۔

بتایا جاتاہے کہ جس شخص نے اس طرح کے قابل اعتراض الفاظ لکھے ہیں وہ نواز شریف کے فرزند حسین کے دفتر کے قریب عموماً گھومتا رہتاہے اور علی کے تعلق سے بتایاگیاہے کہ وہ نواز شریف کے خلاف نعرے بھی لگایاکرتاہے۔ ر

وزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دی۔ حسین نواز اور حسن نواز جو کہ لندن میں رہتے ہیں انہیں پاکستان کی عدالت نے مفرور قرار دیاہے کیونکہ ان پر کرپشن کے الزامات عائد کئے ہیں۔ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

a3w
a3w