تلنگانہ

مرکز‘ ریاست کی ترقی وخوشحالی کیلئے پابند عہد:کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاست وصدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پابند عہد ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاست وصدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پابند عہد ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

آج حیدرآباد میں ہوٹل آئی ٹی سی کاکتیہ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں منعقدہ دانشوران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی ترقی کے لئے 9 لاکھ کروڑ سے بھی زیادہ رقومات فراہم کی ہیں۔

حیدرآباد کو 3 وندے بھارت ریل گاڑیاں منظور کی گئی۔ حیدرآباد کے اطراف رنگ روڈ منظور کی گئی جو تلنگانہ کی ترقی میں ’گیم چینجر‘ ثابت ہوں گی۔

صدر بی جے پی تلنگانہ نے کہا کہ نریندر مودی کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جو ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ ملک کی قسمت سنوارنا ہے۔

کشن ریڈی نے ریاست کے عوام سے مودی کو تیسری بار حکومت بنانے کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس قیادت مرکز کے تعاون پر دروغ گوی سے کام لے رہی ہے‘ اگر ریاست کو مرکز کا تعاون حاصل نہ رہے تو ریاستی حکومت کا چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔