شمال مشرق

شاہ رخ خان کون ہے؟چیف منسٹر آسام کا سوال

چیف منسٹر کو بتایا کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ سوپر اسٹار ہے تو انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو آسامی فلموں کے بارے میں سوچنا چاہئے‘ ہندی فلموں کے بارے میں نہیں۔

گوہاٹی: شاہ رخ خان کون ہے؟ میں اس کے یا فلم پٹھان کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا۔ چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے ہفتہ کے دن میڈیا نمائندوں کو گوہاٹی میں یہ سخت جواب دیا۔

متعلقہ خبریں
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے

میڈیا نمائندوں نے ان سے بجرنگ دل کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے بارے میں پوچھا تھا جو جمعہ کے دن شہر کے نارنگی علاقہ میں ایک تھیٹر میں گھس گئے تھے جہاں فلم پٹھان دکھائی جانے والی ہے۔

 بجرنگ دل کارکنوں نے فلم کے پوسٹرس پھاڑدیئے تھے اور انہیں آگ لگادی تھی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شاہ رخ خان نے مجھے فون نہیں کیا حالانکہ بالی ووڈ کے کئی لوگ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے‘ ایسا کرتے ہیں۔

اس نے فون کیا تو میں دیکھوں گا۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ کیس درج ہوچکا ہے۔ گیت بے شرم رنگ میں دیپیکا پڈکون کو بھگوا بکنی میں دکھانے پر بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی فلم پٹھان کو بڑی مخالفت کا سامنا ہے۔

 وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے بشمول کئی ہندو قائدین فلم پر امتناع کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ میڈیا نمائندوں نے جب چیف منسٹر کو بتایا کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ سوپر اسٹار ہے تو انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو آسامی فلموں کے بارے میں سوچنا چاہئے‘ ہندی فلموں کے بارے میں نہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت میں بنی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔