دہلی
پاکستان کے لئے جاسوسی، سی آر پی ایف جوان گرفتار
نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حساس جانکاری پاکستانی انٹلیجنس عہدیداروں کو دینے کے الزام میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کو گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حساس جانکاری پاکستانی انٹلیجنس عہدیداروں کو دینے کے الزام میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
ملزم موتی رام جاٹ 2023 سے قومی سلامتی سے جڑی جانکاری سرحد پار بھیج رہا تھا۔
اسے مختلف ذرائع سے پیسہ مل رہا تھا۔ این آئی اے نے موتی رام کو دہلی سے گرفتار کیا اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ پٹیالہ ہاؤز کورٹ کی خصوصی عدالت نے اسے 6 جون تک تحویل میں دے دیا۔