تلنگانہ

سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن اور بی آر ایس قائد محترمہ ایس کے انجم نے سابق وزیر و بی آر ایس کے سینئر رہنما ٹی ہریش راؤ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محترمہ انجم نے سابق وزیر کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

اس ملاقات کے دوران محترمہ انجم نے سام چیرٹی ٹرسٹ کی جانب سے انجام دی جانے والی فلاحی و رفاہی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی سابق وزیر کو واقف کرایا۔ ہریش راؤ نے ٹرسٹ کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون اور ممکنہ امداد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں قائدین کے درمیان مقامی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات سام چیرٹی ٹرسٹ کی سماجی خدمات اور بی آر ایس پارٹی کے داخلی روابط کے فروغ میں ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔