تلنگانہ
تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں گرج چمک آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جن کی رفتار فی گھنٹہ 30 تا 40 کلو میٹر تک رہ سکتی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمۂ موسمیات حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں منگل اور بدھ کو انتہائی شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے
خاص طور پر بھدرا دری کتہ گوڑم، محبوب آباد اور مُلگ اضلاع میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ جیا شنکر بھوپال پلی ضلع کے لیے اورنج الرٹ دیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں گرج چمک آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جن کی رفتار فی گھنٹہ 30 تا 40 کلو میٹر تک رہ سکتی ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے ریاست کے بیشتر علاقوں میں شدیدبارش کا سلسلہ جاری ہے۔کسانوں نے بارش پرمسرت کااظہارکیا ہے۔