حیدرآباد

چڈی گیانگ کی نقل و حرکت سے سنسنی

پولیس نے بتایا کہ 5 نامعلوم افراد جو اپنے چہروں پر نقاب لگائے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دکھائی دے رہے تھے، آج مادھا پور کے علاقہ میں مشتبہ حالت میں گھومتے دکھائی دیئے۔

حیدرآباد: مادھا پور میں آج 5 رکنی چڈی گیانگ کی مشتبہ حالت میں نظر آنے پر اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
آئی ٹی ملازم کے اغوا کے الزام میں بہن کے بشمول 5گرفتار
کمسن لڑکے کو ایک گھنٹہ میں پولیس نے تلاش کرلیا
ایک بار پھر شہر میں چڈی گینگ سرگرم، ویڈیو دیکھیں
آن لائن کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ بے نقاب 2 ملزمین گرفتار، 30 لاکھ روپے ضبط

پولیس نے بتایا کہ 5 نامعلوم افراد جو اپنے چہروں پر نقاب لگائے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دکھائی دے رہے تھے، آج مادھا پور کے علاقہ میں مشتبہ حالت میں گھومتے دکھائی دیئے۔

اس سلسلہ میں ایک عمارت کے سی سی ٹی وی کیمروں میں چڈی گیانگ کی نقل و حرکت قید ہوگئی۔

پولیس سائبرآباد نے بتایا کہ ان کی ٹیم یہ تحقیق کررہی ہے کہ آیا یہ چڈی گیانگ ہے جن کا تعلق ملک کی مختلف ریاستوں سے ہے۔

a3w
a3w