تلنگانہ

نظام آباد میں ماں نے کمسن بچوں کو فروخت کردیا

آرمور پولیس سٹیشن کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے ایک بچے کو تقریباً 10 ماہ قبل اور بعد میں دو دیگر کو تین مختلف افراد کو ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے کی رقم میں فروخت کر دیا تھا۔

 حیدرآباد: نظام آباد ضلع میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے تین نابالغ بیٹوں بشمول جڑواں بچوں کو فروخت کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سے سات سال کی عمر کے تین بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نظام آباد میں وزیر صحت دامودرراج نرسمہا نے پی ایچ سی، ایم سی ایچ، کریٹیکل کیئر یونٹس کا افتتاح کیا
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد
محبوب نگر میں عظیم مجاہد آزادی سیف الدین کِچھلو کا یوم پیدائش منایاگیا

آرمور پولیس سٹیشن کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے ایک بچے کو تقریباً 10 ماہ قبل اور بعد میں دو دیگر کو تین مختلف افراد کو ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے کی رقم میں فروخت کر دیا تھا۔

یہ معاملہ 7 دسمبر کو اس وقت سامنے آیا جب ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اطلاع دی کہ گشت کے دوران اسے پتہ چلا کہ خاتون نے اپنے تین بیٹوں کو فروخت کر دیا ہے اور پوچھ گچھ پر واقعہ کے سچ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس نے اپنے طور پر خاتون اور بچوں کو خریدنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔