حیدرآباد
تلنگانہ میں 14تا16ستمبر شدید بارش کاامکان
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 14ستمبرکو تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 14ستمبرکو تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔
اسی طرح کی صورتحال 15ستمبر کو اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال،سرسلہ،کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی اور مُلگ میں رہے گی۔
ریاست میں 16ستمبر کو بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔