شمالی بھارت

میرٹھ میں ہزاروں مسلمانوں کی مودی کی ریالی میں شرکت

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے جن میں ایک موٹر سائیکل ریالی میں شامل افراد بھی شریک تھے

میرٹھ (یوپی): بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے جن میں ایک موٹر سائیکل ریالی میں شامل افراد بھی شریک تھے، اتوار کے روز یہاں وزیراعظم نریندرمودی کی الیکشن میٹنگ میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
کینڈا میں مسلمانوں کیلئے حلال رہن کیلئے قانون سازی
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں
ہلدوانی فسادات کے مزید 3 ملزمین گرفتار

یوپی بی جے پی کے مغربی یونٹ کے صدر جاوید ملک نے بتایا کہ انتخابی ریالی میں دس ہزار سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق ضلع میرٹھ سے ہے۔

مودی جی کے بارے میں عوام میں ایک جنون ہے، جن لوگوں کو مرکز کی مختلف اسکیمات کے فوائد حاصل ہوئے وہ لوگ انہیں سننے کے لئے آج یہاں آئے۔

جن لوگوں نے مودی جی اور یوگی (آدتیہ ناتھ) جی کا کام دیکھا ہے اور جو لوگ مودی جی کو دیکھنا چاہتے تھے وہ یہاں آئے۔

میرٹھ لوک سبھا نشست کے لئے یوپی بی جے پی مائناریٹی مورچہ کے انچارج سمیر خان نے بتایا کہ گاندھی باغ سے ریالی کے مقام تک ایک موٹر سائیل مارچ نکالا گیا جس میں 100 موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔

a3w
a3w