حیدرآباد

ناراض قائدین کوکے چندر شیکھرراؤ کی وارننگ

پارٹی پسند پرچند قائدین کی ناخوشی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جوکوئی بھی پارٹی کے خلاف جائے گا اسے پارٹی سے خارج کردیاجائے گا۔

حیدرآباد: پارٹی کے ناراض قائدین کو سخت انتباہ دیتے ہوئے بی آرایس کے صدر وچیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤنے پیر کے روز کہاکہ پارٹی اصولوں کے خلاف جانے والے اور ڈسپلین شکن قائدین کوبی آرایس سے باہر کا راستہ دکھایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
میڈیکل و پان شاپس مالکان کو انتباہ
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

مجوزہ اسمبلی الیکشن کے سلسلہ میں پارٹی امیدواروں کی فہرست کی اجرائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے سی آرنے کہاکہ یہ واضح کردیا کہ بی آر ایس‘مخالف پارٹی سرگرمیوں کوبرداشت نہیں کرے گی۔

 پارٹی پسند پرچند قائدین کی ناخوشی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جوکوئی بھی پارٹی کے خلاف جائے گا اسے پارٹی سے خارج کردیاجائے گا۔

تاہم چیف منسٹرنے اس عزم کا اظہارکیاکہ جہاں کوئی اختلاف پیدا ہوگا‘اسے حل کرنے کی پارٹی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناراضگیوں سے ہمیں بڑے مسائل کا سامنا کرنانہیں پڑے گا۔