آندھراپردیش

چندرا بابو نے ریاستی وزیر رام پرساد کی اہلیہ کے پولیس کے ساتھ رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا

آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے ریاستی وزیررام پرساد کی اہلیہ کے پولیس کے ساتھ رویہ پر ناراضگی کااظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے ریاستی وزیررام پرساد کی اہلیہ کے پولیس کے ساتھ رویہ پر ناراضگی کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

رام پرساد کی بیوی نے کسی تقریب سے واپسی کے دوران ان کو انتظارکروانے پرایک پولیس عہدیدار کی سرزنش کی تھی۔

اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔یہ واقعہ انامیاضلع میں پیش آیا تھا۔وزیرموصوف کی بیوی ہریتاریڈی ایک مقامی تقریب میں گئی تھیں۔

ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ وہ سب انسپکٹر رمیش کی سرزنش کررہی ہیں کیونکہ ان کو تقریبا نصف گھنٹہ تک کار میں انتظارکرناپڑا۔

انہوں نے پولیس اسکارٹ کا مطالبہ بھی کیا۔وزیراعلی نے اس واقعہ پر وزیرموصوف سے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے وضاحت کی خواہش کی۔

چندرابابونے کہاکہ عہدیداروں اورملازمین کا احترام کرنا چاہئے اور اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اس پر وزیرموصوف نے چندرابابوسے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسے واقعات کااعادہ نہ ہونے پائے۔

a3w
a3w