آندھراپردیش

چندرابابو نے آبائی گاؤں ناراواری پلی میں سنکرانتی کی تقاریب میں شرکت کی

وزیراعلیٰ کا گاؤں پہنچنے پر مقامی افراداور تلگو دیشم پارٹی کے کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے گاؤں کے مندر میں پوجا کی اور ریاست کی خوشحالی وکسانوں کی بہتری کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو سنکرانتی تہوار کے موقع پر اپنے خاندان کے ہمراہ آبائی گاؤں ناراواری پلی پہنچے جہاں انہوں نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ ان تقاریب میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا


ہر سال کی طرح اس سال بھی چندرابابو نائیڈو اپنی اہلیہ بھونیشوری، بیٹے لوکیش، بہو برہمنی اور پوتے دیوانش کے ساتھ گاؤں میں دیکھے گئے۔

وزیراعلیٰ کا گاؤں پہنچنے پر مقامی افراداور تلگو دیشم پارٹی کے کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے گاؤں کے مندر میں پوجا کی اور ریاست کی خوشحالی وکسانوں کی بہتری کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

اس موقع پر ناراواری پلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پورے گاؤں کو جشن کے ماحول میں سجایا گیا تھا۔


واضح رہے کہ ہر سال چندرابابو اپنے آبائی گاوں میں سنکرانتی کی تقاریب مناتے ہیں۔