مشرق وسطیٰ

اسرائیلی انٹلیجنس کے لئے کام کرنے والے فلسطینی گرفتار

حماس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی انٹلیجنس ایجنسی کے لئے غزہ پٹی میں کام کرنے والے بعض فلسطینیوں کو گرفتارکیا ہے۔

تل ابیب: حماس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی انٹلیجنس ایجنسی کے لئے غزہ پٹی میں کام کرنے والے بعض فلسطینیوں کو گرفتارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

یہ لوگ حماس کے اعلیٰ قائدین کا اتہ پتہ اسرائیلی ایجنسی کو دے رہے تھے۔ حماس کی المجد انٹرنل فورسس نے جو القسام بریگیڈس کا حصہ ہے‘ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے لئے کام کرنے والے جاسوس کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتاری فلسطینیوں میں ایک نے مانا ہے کہ اسے اسرائیلی ایجنسی نے غزہ پٹی میں حماس کے رہنماؤں کے مکانوں پر نظر رکھنے کو کہا تھا۔ حماس انٹلیجنس وِنگ کے بموجب ان مشتبہ افراد کے پاس ڈاٹا اور ایسے کاغذات پائے گئے جو خطرہ کے زمرہ میں آتے ہیں۔

طالب ِ علم نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملہ میں میرے کئی عزیز اور ارکان ِ خاندان ہلاک ہوئے۔ اس مارچ میں حصہ لینے والے میرے کئی دوستوں نے بھی اپنے رشتہ دار اور دوست گنوائے ہیں۔

اتوار کے دن طلبا نے موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مارچ نکالا تھا۔ 9 ویں تا 12 ویں جماعت میں زیرتعلیم طلبا نے کل کی رات سرد موسم کا سامنا کرتے گزاری۔ حماس نے 105 یرغمالی رہا کردیئے جبکہ 129 ابھی بھی اس کے پاس موجود ہیں۔

اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ ان میں کم ازکم 20 مرچکے ہیں۔ فلسطینی پریزنرس کلب کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے مغربی کنارہ میں 4655 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔