حیدرآباد

چلتی بس میں دل کا دورہ۔ڈرائیور کی موت۔ چوکسی سے مسافرین کی جان بچ گئی

چلتی آرٹی سی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑاتاہم ڈرائیورنے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیاجس کے نتیجہ میں کئی مسافرین کی جان بچ گئی تاہم ڈرائیور کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔

حیدرآباد: چلتی آرٹی سی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑاتاہم ڈرائیورنے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیاجس کے نتیجہ میں کئی مسافرین کی جان بچ گئی تاہم ڈرائیور کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے لئے ایک ماہ باقی، طلبہ کو مکمل توجہ دینے کی نصیحت
تلنگانہ:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد۔غیر معمولی خدمات پر کانسٹیبل شراون کمارکو باوقارراشٹرپتی جیون رکشاپدک
بجٹ میں اقلیتوں کے لیے ناانصافی پر اجلاس کا انعقاد، قائدین کی شرکت
اردو مسکن میں کیاٹ اکیڈمی کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جائزہ اجلاس

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ستوپلی سے مسافرین کے ساتھ یہ بس جارہی تھی کہ اس ڈرائیور جس کی شناخت سرینواس راو کے طورپر کی گئی ہے، نے دل میں درد محسوس کیا اور چند لمحات ہی میں اس کو دل کا دورہ پڑا تاہم اس نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا۔

اس کو مسافرین نے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاتاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔سرینواس کی اس چوکسی کے نتیجہ میں کئی مسافرین کی جان بچ گئی۔

آرٹی سی کے عہدیداروں نے اس کی موت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاتاہم انہوں نے اس کی چوکسی کی بھی ستائش کی۔ساتھ ہی انہوں نے سرینواس کے غمزدہ ارکان خاندان سے گہری تعزیت کا بھی اظہار کیا۔