کھیل
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو چندرابابو کی مبارکباد
نائیڈو نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا”ٹیم انڈیا کو نو وکٹوں سے شاندار فتح اور سیریز میں 2-1 کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! خاص طور پر یشسوی جیسوال، روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، جو لائقِ تحسین ہے۔“
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز میں آخری میچ میں میزبان ٹیم کی شاندارکامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں کی مہارت، عزم اور ٹیم ورک کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا کی بہترین کارکردگی نے ملک بھر کے کرکٹ شائقین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
نائیڈو نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا”ٹیم انڈیا کو نو وکٹوں سے شاندار فتح اور سیریز میں 2-1 کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! خاص طور پر یشسوی جیسوال، روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، جو لائقِ تحسین ہے۔“
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وجئے واڑہ میں ہونے والا میچ ایک یادگار موقع ثابت ہوا، اور بندرگاہی شہر کو ایسے تاریخی مقابلہ کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔