آندھراپردیش

چندر بابو نائیڈو کی ٹیم انڈیا کو مبارکباد

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
فاسٹ بولر محمد سمیع دوبارہ زخمی ہوگئے

اتوار کو کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی ستائش کی۔


وزیر اعلیٰ نے ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں خاص طور پر نوجوان بلے باز ایشان کشن کی ستائش کی، جن کی جارحانہ بیٹنگ نے ہندوستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

چندر بابو نائیڈو نے لکھا”آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار جیت پر ٹیم انڈیا کو بہت بہت مبارک ہو۔ ایشان کشن کی بلے بازی لاجواب تھی۔

میری خواہش ہے کہ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں بھی اسی تسلسل اور جوش و خروش کو برقرار رکھے۔ ٹیم انڈیا کے لئے میری نیک تمنائیں ساتھ ہیں۔“