تلنگانہ

درجہ حرارت میں اضافہ کا سلسلہ شروع

ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد کے مطابق ریاست کے تمام حصوں میں مطلع صاف رہنے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کے آثار ہیں جو کہ خشک اور طویل موسم گرما کے آغاز کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ تین ماہ سے جاری سردی کی لہر کے خاتمہ کے ساتھ ہی اقل ترین اور اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات


ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد کے مطابق ریاست کے تمام حصوں میں مطلع صاف رہنے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کے آثار ہیں جو کہ خشک اور طویل موسم گرما کے آغاز کی نشاندہی کر رہے ہیں۔


ریاستی محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ہفتہ بھر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ میں اب موسم گرما جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جہاں خشک موسم رہے گا ۔

پیش قیاسی کے مطابق دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 19 ڈگری تک رہے گا۔


اگرچہ کہ صبح کے وقت ہلکی کہر کی صورتحال ہو سکتی ہے لیکن دوپہر کے وقت موسم کافی خشک اور دھوپ والا رہے گا۔