آندھراپردیش

چندرابابونائیڈو کا جمعہ کو دورہ دہلی، این ڈی اے اتحادیوں کے اجلاس میں کریں گے شرکت

لوک سبھا انتخابات میں تلگودیشم نے 16 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اے پی کی حکمران پارٹی اس طرح این ڈی اے اتحاد کا اہم حصہ بن گئی ہے۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو جمعہ کو دوبارہ دہلی کا دورہ کریں گے جہاں وہ این ڈی اے اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تلگودیشم پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پہلے ہی دعوت نامہ موصول ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
حکومت، صنعتکاروں کا ریاست میں سرخ قالین پرخیرمقدم کرنے تیار : نائیڈو

 لوک سبھا انتخابات میں تلگودیشم نے 16 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اے پی کی حکمران پارٹی اس طرح این ڈی اے اتحاد کا اہم حصہ بن گئی ہے۔

 دوسری جانب چندرا بابو کی قیامگاہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گنٹور ضلع کے دو اے ایس سی کی ہدایت پر حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ ایم ایل ایز، ایم پیز اور عہدیدار چندرا بابو سے ملنے آرہے ہیں۔