مہاراشٹرا

ممبئی ایرپورٹ پر نوڈل کے پیاکٹس میں مخفی ہیرے ضبط

ممبئی سے بینکاک جانے والے ہندوستانی شہری کو روکا گیا جو اپنے ٹرالی بیاگ کے اندر نوڈلس کے بیاکٹس میں ہیرے چھپاکر اسمگل کررہا تھا۔

ممبئی: ممبئی ایرپورٹ پر کسٹم محکمہ نے نوڈلس کے پیاکٹس میں مخفی ہیرے اور مسافر کے جسم اور سامان میں مخفی سونا ضبط کرلیا جس کی مالیت6.46 کروڑ روپئے بتائی گئی۔

متعلقہ خبریں
بالاصاحب ٹھاکرے کا 27 ہزار ہیروں سے تیار کردہ پورٹریٹ
طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، کال کرنے والا 10سالہ لڑکا نکلا

پیر کی رات جاری کردہ صحافتی بیان میں ایک عہدیدار نے کہا کہ ہفتے کے آخری ایام میں 4.44 کروڑ کے 6.815کلو سونے اور 2.02 کروڑ کے ہیروں کی ضبطی کے بعد چار مسافرین کو گرفتار کیا گیا۔

ممبئی سے بینکاک جانے والے ہندوستانی شہری کو روکا گیا جو اپنے ٹرالی بیاگ کے اندر نوڈلس کے بیاکٹس میں ہیرے چھپاکر اسمگل کررہا تھا۔ بعد ازاں مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔کولمبو سے ممبئی آنے والے ایک بیرونی شہری کوبھی روکا گیا جس کے زیرجامہ میں 321 گرام سونا پایا گیا۔

 اس کے علاوہ مختلف ممالک سے یہاں پہنچنے والے 10ہندوستانی شہریوں سے 4.04 کروڑ کا سونا ضبط کیا گیا جو مقعد اور جسم کے دیگر اعضاء اور سامان میں چھپایا گیا تھا۔

a3w
a3w