حیدرآباد
کمشنر جی ایچ ایم سی نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا
کمشنرگریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)رونالڈ راس نے شہرحیدرآباد کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
حیدرآباد: کمشنرگریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)رونالڈ راس نے شہرحیدرآباد کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
کمشنر رونالڈ روز، جنہوں نے سیری لنگم پلی زون مادھاپور سرکل میں پانی کے جمع ہونے کے بیشتر مقامات کامعائنہ کیا۔
باٹا شو روم، یشودھاسپتال، شلپارامم میں پانی کے جمع ہونے کے مقامات کا بھی معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے انجینئرنگ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے پانی کو روکنے کے لیے مستقل اقدامات کرنے کے لیے ضروری تجاویز روانہ کریں۔
کمشنر کے ساتھ زونل کمشنر سنیہا شبروش، وائی ایس شنکر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر موجود تھے۔